35 walay kabootar | Sialkoti kabootar | Apna Shauq
35 walay kabootar is one of the best breeds of Pakistani high flying pigeons. I am providing kabootar information in urdu for all pigeon lovers with apna shauq. These 35 walay kabootar are very popular in Pakistan. I’m also providing a kabooter pic so you can find out more about Executive Bread. Almost all kabootar baaz in Pakistan love these ali walay pigeons. Definitely these are sialkoti kabootar. That is why they are also called ali waly or aliwalay pigeons. Ali walay kabootar or 35 walay kabootar are very popular after teddy pigeon.
پینتیس والے کبوتر
پینتیس والے کبوتروں کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ سیالکوٹ کا ایک شخص مراد تقسیم برصضیر پاک و ہند سے قبل جموں کے ایک راجا ہری چندکے ہاں ملازم تھا۔ جس نے بہت اعلی کبوتر پالے ہوئے تھے۔ مراد ایک مرتبہ راجہ کی منت سماجت کرکے اس سے ایک جوڑا سیالکوٹ لے آیا اور یہاں لا کر جب اس نے اس جوڑے کے بچے نکلوائے تو انہوں نے سیان اور اڑان میں لوگوں کو ششدر کر دیا جس پر سیالکوٹ کے یونس شاہ نے اس وقت 35 روپے دے کر مراد سے یہ جوڑا خرید لیا۔
یہ ان دنوں کی بات ہےجن دنوں ایک سرکاری افسر کی تنحواہ اتنی ہوا کرتی تھی اس طرح اس نسل کا نام 35 والے پڑگیا۔ یہ کبوتر پھانٹے دارٹائپ جونسرے ہوتے ہیں۔ ان میں پروں میں ایک سائیڈ پر کالا پر اور دم میں کہیں کوئی معمولی کالی لس آتی ہے۔ اس میں جن کبوتروں کے آنکھ کا تل باریک اور نیلے آسمانی جالی دارزرات ہوں چونچ کالی ہو، پنجے کالے ہوں،سینہ چوڑا ہو،ہڈی سخت اور ابھری ہوئی ہو، جوڑ بند ہوں یہ کبوتر اے کلاس ہوںگے۔
یہ کبوترایک عرصہ تک اپنی پرفارمنس کے باعث چھائے رہےاور مجھے یاد ہے کہ لاہور کے بڑے بڑے نامور کھلاڑی ان کبوتروں کے دیوانے تھے بلکہ ہر چھٹی کے روز لاہور سے کھلاڑی ٹولیوں کی شکل میں سیالکوٹ کبوترخریدنے جایا کرتے تھے اور سیالکوٹ ایک عرصہ کبوتروں کی بہت بڑی منڈی بنا رہا ہے جیسے کہ آج کل قصور ہے۔