Ali Walay Kabootar in Urdu High Flying Pigeons

Ali Walay Kabootar in Urdu | High Flying Pigeons

Ali Walay Kabootar in Urdu| High Flying Pigeons

علی والے کبوتر

یہ کبوتر عمر کوٹ کی ہی نسل کہلاتی ہے جو سردار خان اور ان کے بیٹے اقبال خان مرحوم کے گھر سے چلی۔ یہ کبوتر پرواز اور ذہانت میں بہت مشہور ہوئے اور جس طرح آجکل ٹیڈی کبوتروں کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ہے اسی طرح ایک وقت میں علی والے کبوتروں کو بھی بہت عروج ملا۔ اقبال خان مرحوم کے صاحبزادوں اسلام خان اور کالے حان ان کے بقول ان کے پاس آج بھی یہ کبوتر موجود ہیں۔

میری تحقیق کے مطابق اب یہ کبوتر شاید ہی کسی کے پاس اصل حالت میں موجود ہو ں۔ بہت سے کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ ٹیڈی کبوتروں میں علی والے کبوتروں کا پر شامل ہے۔ بہرکیف علی والے کبوتر ایک لاجواب نسل ہے۔ ان میں اے کلاس کبوتروں کی نشانیاں درج ذیل ہوں گی۔ ماتھا سفید،چونچ لمبی،گردن لمبی، سر بڑا، سبز اور کالا شیڈ دیتی ہوئی گردن، کانوں اور پورٹ کے قریب سفید کانٹے ، ٹانگھیں باریک اور درمیانی پنجے خشک،ناخن سیاہ اور نوکیلے، دم میں کالے اور سفید پر پلوں میں ایک یا دو کالی سلایاں آنکھ کی رنگت نیلاہٹ مائل لال زرات لیے ہوئے ڈورے دارآنکھ کی پتلی باریک اور پتلی کے گرد سب شیڈدیتا ہوا کالا رنگ سینہ چوڑا اور دم باریک۔ پلے دم سے تھوڑے کم۔

One thought on “Ali Walay Kabootar in Urdu | High Flying Pigeons

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *