Lal Motiyon Walay Kabootar

Best Lal Motiyon Walay Kabootar History

There are innumerable species of pigeons in Pakistan, one of which is Lal Motiyon Walay Kabootar. They are very white and have red spots on their necks. These Sialkot motiyon walay kabootar for sale are also all over Pakistan. These motiyon walay pigeon are bred by people with great interest but unfortunately, nowadays they are rarely found in the pure breed. We are sharing Best Lal Motiyon Walay Kabootar History with Apan Shoq.

Best Lal Motiyon Walay Kabootar History

لال موتیوں والے کبوتر

لال موتیوں والے کبوتر بھی سیالکوٹ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ یہ کبوتر مرحوم بابا غلام کھٹیک کے گھر کی نسل ہیں۔ یہ کبوتر پرواز اور عقل میں پینتیس والے کبوتر وں کے ہم پلہ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ کبوتر سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کی گردن پر گول گول موٹےموٹے لال جوں ہوتے ہیں اور یہ جوں یعنی لال داغ کچھ اس مناسبت سے ہوتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ کبوتر کے گلے میں موتی پہنے ہوئے ہوں اس لئے ان کبوتروں کو موتیوں والے کبوتر بھی کہا جاتا ہے۔

ان کبوتروں میں اے کلاس کبوتر وہ ہوں گے جن میں درج ذیل خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہوں۔چونج مومی ہو، پنجے خشک ہوں، پنجوں کی تلی میں گودا کم ہو اور ناخن سفید رنگ کے ہوں جبکہ آنکھ کی زمین کا کلر آسمانی جس پر گہرے نیلے باریک ذرات جال بن کر پھیلے ہوئے ہوں۔ آنکھ کی پتلی باریک اور پتلی کے گرد ہلکا فیروزی رنگ ہو۔ اس نسل میں جن کبوتروں میں یہ خصوصیات موجود ہوں وہ اے کلاس کبوتر ہوں گے۔ میرے نزدیک ان کبوتروں کی کارکردگی کسی بھی طرح قصوری کبوتروں سے کم نہیں ہے لیکن اب یہ کبوتر بہت کم لوگوں کے پاس موجود ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس جونسری کبوتری نے ٹیڈی نسل کے کبوتروں کی بنیاد رکھی وہ لال موتیوں والی کبوتری تھی جس میں علی والے کبوتروں کا کراس بھی موجود تھا۔

محتصر یہ کبوتر پرواز اور سیان میں اپنی مثال آپ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *