motiyon-walay-kabootar

High Flying Chohay Jousiray Pigeons History In Urdu

Motiyon walay kabootar or High Flying Chohay Jousiray Pigeons is an excellent breed in Pakistan. Most people love this beautiful breed. These high flying pigeons belong to almost every pigeon loft owner in Pakistan. These are high flying pigeons for sale in Pakistan. These high flying pigeons eyes sign are very different. I have complete information for you Best High Flying Chohay Jousiray Pigeons History In Urdu on Apna Shoq.

چوہے جونسرے

یہ کبوتر بھی نویں جونسرے ہوتے ہیں اس نسل میں اے کلاس کبوتر کی شناخت کچھ ایسے ہے یہ اپنا نواں یا آٹھواں پر سلیٹی نکالیں گے۔ دم میں دو یا تین پھیکے لنگوٹ ہوں گے۔ اونچی گوڈی کے کالی سلیٹی چونچ، کالے پنجے، آنکھ کا دانہ باریک، باریک دانے کے گرد ہلکا سبز رنگ، رنگ کے اوپر آسمانی اور کالے زرات کا جال سا بنا ہوا ہو اور ان زرات کے اوپر کالا رنگ ہو۔ یہ کبوتر سیان میں بے مثال ہوتے ہیں اور اگر اپنے گھر سے بھٹک بھی جائیں تو کئی کئی دن بعد دھکے کھا کر واپس لوٹ آتے ہیں۔ یہ کبوتر لالہ ہنس راج کے مشہور ہیں جو تقسیم پاک و ہند سے قبل سیالکوٹ میں سینٹری انسپکٹر تھے۔ میرے دوست شجاء نے جو کہ ان کبوتروں سے دیوانگی کی حد تک پیار کرتا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ یہ ایسے کبوتر ہے جنہیں آپ پارس کہہ سکتے ہیں۔ یعنی یہ کبوتر جن کبوتروں کو بھی چھو جائیں وہ سونا بن جاتے ہیں۔

لالا ہنس راج اور ماسٹر عبداللہ مرحوم دستانے والے سیالکوٹ میں ہمسائے تھے اور تقسیم کے وقت وہ جاتے ہوئے اپنے چو ہے جونسرے کبوتروں کی نسل کے کچھ جوڑے ماسٹر عبداللہ کو دے گئے تھے جن کے گھر سے ان کی وفات کے بعد یہ نسل تقریبن ختم ہو گئی لیکن سیالکوٹ میں شیخ ریاض صاحب کومٹ سپورٹس والے کے پاس یہ کبوتر آج بھی اصل حالت میں موجود ہیں۔ ان کبوتروں کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ اتنے ذہین اور چالاک ہوتے ہیں کہ غیر انسان کو دیکھ کر مادیاں انڈوں سے اٹھ جاتی ہیں اور دوبارہ ان پر نہیں بیٹھتیں۔ اسی وجہ سے شیخ ریاض صاحب کے گھر ان کبوتروں کی کابکوں کے منہ دیوانوں کی طرف رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *