Sialkoti kabootar is very popular in Pakistan. Almost everyone likes to keep these high flying pigeons. These high flyer pigeons are found almost all over Pakistan. I have for you High Flying Sialkoti Batera kabootar History In Urdu. This aseel pigeon is considered to be the best bird in Pakistan. You can read Best High Flying Sialkoti Batera kabootar History In Urdu with Apna Shoq.
Best High Flying Sialkoti Batera kabootar History In Urdu
بٹیرے کبوتر
عام طور پر پر چھوٹے قدم اور چوڑے سینے کے کبوتر ہوتے ہیں۔ یہ کبوتر سیان کے ساتھ ساتھ شان بھی رکھتے ہیں۔ ان کبوتروں کا رنگ پھانٹے دار ٹائپ جونسرا ہوتا ہے اور دم میں ایک دو لس دار پر آتے ہیں۔ یہ کبوتر سیالکوٹ سے شروع ہوئے۔ ان کبوتروں کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ عام کبوتروں کی نسبت زیادہ اندھیرے میں بھی گھر پہچان کر گھر بیٹھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ کبوتر ہلکی میلی کالی زرے دار آنکھ کے ہوتے ہیں۔ ان کبوتروں میں اگر آپ ایک کلاس کبوتروں کی شناخت کرنا چاہیں تو ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات موجود ہونی چاہیئیں۔
سینہ تیغ کی مانند ہو، چونچ لمبی اور باریک ہو، گردن زنجیر کی مانند باریک اور لمبی، ٹوٹلا یعنی سر چھوٹا ہو، باریک کندھا جس پر گوشت کم ہو، دم چھوٹی ہو، جوڑ سخت ہوں جیسے کیل کی مانند، آنکھیں بلب کی مانند باہر نکلی ہوئی ہوں اور آنکھ کی پتلی باریک ہو جس کے گرد حلقہ فیروزی رنگ ہو۔ رنگ کے اوپر ہلکی میلی زمین ہو جس پر آسمانی زرات جا بجا پھیلے ہوں اور پلک کے گرد سیاہ دائرہ ہو۔ چونچ کالی اور لمبی ہو، پنجے شکرے کی مانند خشک اور ناخن کالے ہوں۔