kabootar ka sokra ka ilaj

kabootar k Sokra Ka Ilaj Nuskhay | Punjab Pigeons | Apna Shoq

kabootar k Sokra Ka Ilaj Nuskhay | Punjab Pigeons | Apna Shoq

نسخہ نمبر 1

  آ نکڑا جسے ہم اکوا بھی کہتے ہیں اس کی جڑ لے کرسائے میں خشک کر لیں اور اس کو گسا(پیس) کر تقریبا 1 چمچی کے برابر لے لیں اور اس میں ایک چنے کے برابر گلابی پھٹکڑی بھی گھسا (پیس)کر ملا لیں اور دونوں کے وزن کے برابر آٹا ملا کر گولی بنا لیں چھوٹے چنے کے برابر ایک کبوتر کو دیں دانے میں کبوترکو باسی روٹی توڑ کر اس میں چند قطرے سرسوں کا تیل ملا کر دیں۔ اس کے استعمال سے 15 سے 20 دن میں کبوتروں کا سوکڑا ختم ہو جائے گا۔

نسخہ نمبر 2

گرمی کا سوکڑا، اعلامات

کبوتر دانہ نہیں کھائے گا،وقفے وقفے سے پانی پیئے گا، پیٹ پر ہاتھ لگانے سے ایسا محسوس ہو گا، جیسےاندر آگ جل رہی ہو، کبوتر عجیب سی گھٹن محسوس کرے گا، اپنے کندھے نیچے گرا دے گا۔

Kabootar K Sokhra Ka Ilaj

گرمی کا سوکڑا، اعلاج

کبوتر کو صبح دوپہر شام کالے چنے بگوئے ہوئے دیں اور خشک روٹی کو پانی میں نرم کرکے کھلائیں اور اسکا پانی بھی پلائیں انشاءاللہ سوکڑا ختم ہوجائے گا۔

گرمی کا سوکڑا، بچائو

سوکھا دھنیا ایک تولہ, اجوائن ایک تولہ, سونف ایک تولہ، سفید زیرہ ایک تولہ، چھوٹی الا ئچی پانچ عدت، سوکھے گلاب کے پتے ایک ماشہ۔ ان چیزوں کو سکھا کر اچھی طرح پیس لیں۔ ایک یا ڈیڈھ پاؤ کی چھوٹی کوری کو جی میں رات کے وقت چائے کا آدھا چمچ کے حساب سے ڈال دیں۔ سادہ پانی میں صبح دوپہر شام استعمال کریں، کھانے کے لیے گندم کے بھیگے ہوئے دانے دیں۔ کبوتر کو علیحدہ کر کے ہوا دار جگہ پر رکھیں۔ دھوپ نہ لگنے دیں۔ علیحدہ کرنے کے بعد سب سے پہلے فریج کا درمیانہ ٹھنڈا پانی ایک عدد نلکی دیں۔ دس منٹ بعد نکال دیں۔ یہ عمل 5،6 مرتبہ دہرائیں۔ انشاءاللہ جانور تندرست ہو جائے گا۔

فرض کریں اگر ایسا نہ ہوا تو ظاہر ہے جانور کے اندر چھوٹے کیڑے ہیں۔ 

کی جائے۔(Deworming)ایسی صورت میں ڈیورمنگ

نسخہ نمبر 3

سردی کا سوکڑہ،اعلامات

نزلہ، ریشہ، کھانسی، گلے کی سوزش، خوراک نہ کھانا، منہ کھول کر زور سے سانس لینا، نچلی ہڈی کا روز بروز باہر کی طرف بڑھنا، چھوٹے پروں کو پھیلا کر گردن اور منہ اس میں چھپا لینا اور سائیڈ پر ہو کر کھڑے رہنا، یہ علامات سردسوکڑے کے باعث بنتی ہیں۔

Sardi k Sokra Ka Ilaj

سردی کا سوکڑہ، بچائو

کالی جیری ایک تولہ، کالی مرچ ایک تولہ، اجوائن ایک تولہ، لونگ پانچ عدد، کمووں کے 4 یا 6 پتے جو کھیتوں سے دستیاب ہوں گے، ان چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں۔ برتن میں ایک پاؤ پانی لے کر اس میں ایک چائے کا چمچ کے حساب سے ڈال لیں۔ ساری رات پڑی رہنے دیں۔ صبح کبوتروں کی کونڈی میں ڈال کر بقایا سادا پانی ڈال دیں۔ ہفتے میں 3 یا 4 دفعہ یہی پانی استعمال کریں، کھانے کے لئے گندم کے ساتھ دھویا ہوا باجرہ دیں۔ جانور کو شام ہلکی سی دھوپ لگوائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *