Sialkoti-Chat-Walay-Kabootar

Best Sialkoti Chat Walay Kabootar History In Urdu

If you research pigeon breeds in pakistan you will understand what is chat walay kabootar. These beautiful pigeons are found almost all over Pakistan. But the breed of these high flying pigeons has been mixed with other high flying pigeon breeds. This aseel kabootar is very difficult to find in its original form nowadays. That is why I am sharing with you Best Sialkoti Chat Walay Kabootar History In Urdu. So that you can learn kabootar bazi information in Urdu Apna Shoq.

چھت والے کبوتر

چھت والے کبوتر سیالکوٹ کے بابا صدیقی کی نسل کہلاتے ہیں اور یہ کبوتر گہرے کلسرے،  پشت پر گہرے چھاپ،  پلوں میں کہیں کہیں کالی سلائیاں اور دم میں لنگوٹ یعنی کال پر ہوتے ہیں۔  یہ کبوتر بہت زیادہ مقبول ہوئے ہوئے۔  دیکھنے میں بھی کافی زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔  ان کبوتروں میں اے کلاس کبوتروں کی آنکھ کا رنگ میٹلک زرے دار ہوگا۔  آنکھ کی پتلی باریک اور پتلی کے گرد سیاہ دائرہ جبکہ چونچ اور پنجے کالے ہوں گے۔  ان کبوتروں نے سیالکوٹ میں بہت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لاہور میں بھی اس نسل نے کراس میں بہت اچھے نتائج دیئے ہیں۔  خاص کر لاہور  کے کبوتر پرور کھلاڑی شجاع بٹ جو اپنے اثر و رسوخ سے سیالکوٹ سے بہت عرصہ تک اچھےکبوتر لاتے رہے ان سے صابر عرف مانا پہلوان  نے ایک چھت والا کبوتر  لے جاکر اس کا بچہ اڑایا جس  نے شدید گرمی میں شام تک پرواز دے کر کبوتر پرور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کیا۔ میرے نزدیک چھت والے کبوتروں کو اگر قصوری کلسرے کبوتروں میں کراس دیا جائے تو اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *